Skip to main content

ٹرانسپورٹ بند صنعتی سرگرمیاں محدود، لاک ڈاؤن سے کراچی اور لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

ٹرانسپورٹ بند صنعتی سرگرمیاں محدود، لاک ڈاؤن سے کراچی اور لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

لاہور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے شہر کی فضا مزید بہتر ہوگئی ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دوسرے ہی روز 42 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کراچی کا نمبر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں 27 واں تھا۔ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ بند اور محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔کراچی میں نومبر 2019 میں ائیر کوالٹی انتہائی غیر صحتمند تھی اور فضا میں آلودگی کی شرح 227 تھی تاہم اب کراچی کی ائیر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل کی سطح پر آگئی ہے۔کراچی عام طور پر حساس لوگوں کیلئے غیرصحتمند کی سطح پر رہتا ہے اور کبھی کبھی ہر قسم کے لوگوں کیلئے بھی غیرصحتمند کی سطح پر چلا جاتا ہے۔ماہر ماحولیات کے مطابق لاہور کی ائیر کوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے اور لاہور دنیا بھر کے شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں 50 ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودگی کی شرح صرف 53 فیصد ہے۔اسلام آباد کی ائیر کوالٹی کراچی اور لاہور سے بہت بہتر ہے، اسلام آباد کی فضا میں آلودگی کی شرح صرف 43 فیصد ہے۔

Popular posts from this blog

how to make a homemade speakers from toilet paper

How to make a paper Flower

University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020

University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020 Jobs in University of Agriculture Faisalabad which is published in the Daily News Paper on Thursday, April 23, 2020. Interested candidates can apply before deadline University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020 (75 Posts) University of Agriculture Faisalabad has advertised posts for Medical Officer, Women Medical Officer, Deputy Treasurer, Assistant Professor, Lecturer, Professor, Associate Professor, Accounts Officer, Engineer. This ad is published in Nawaiwaqt on Thursday 23 April 2020. Last Date is Wednesday 20 May 2020. Department University of Agriculture Faisalabad Newspaper Nawaiwaqt  Newspaper Posted Date 23 April 2020 Last Date 20 May 2020 Vacancies / Positions:- Get Jobs Notifications in Email (please confirm subscription in inbox)