Skip to main content

بھارتی فورسز پر بھی کورونا وائرس کا حملہ،کتنے اہلکاروائرس کا شکار ہوئے خبرآگئی

بھارتی فورسز پر بھی کورونا وائرس کا حملہ،کتنے اہلکاروائرس کا شکار ہوئے خبرآگئی


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس نہ صرف عام عوام پر بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مصیبت بنا ہوا ہے۔ اس مرض کا شکار ہونے والوں میں بھارتی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔  ممبئی شہر میں انڈین بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان میں 20 جہاز راں شامل ہیں جو ممبئی کے ساحل پر تعینات تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔’ان سب کی نشاندہی ایک جہاز راں سے ہوئی ہے جس میں 7 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔‘
یہ کہا جا رہا ہے کہ اس ایک جہاز راں کی وجہ سے باقی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق اس دفتر میں تمام اہلکاروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ایک لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
انڈین بحریہ کا کہنا ہے کہ وائرس بحری جہازوں کے عملے اور سب میرینز تک نہیں پہنچا۔
خیال رہے بھارتی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 11906 مصدقہ متاثرین اور 480 اموات ہوچکی ہیں۔

Popular posts from this blog

How to make a paper Flower

how to make a homemade speakers from toilet paper

University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020

University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020 Jobs in University of Agriculture Faisalabad which is published in the Daily News Paper on Thursday, April 23, 2020. Interested candidates can apply before deadline University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020 (75 Posts) University of Agriculture Faisalabad has advertised posts for Medical Officer, Women Medical Officer, Deputy Treasurer, Assistant Professor, Lecturer, Professor, Associate Professor, Accounts Officer, Engineer. This ad is published in Nawaiwaqt on Thursday 23 April 2020. Last Date is Wednesday 20 May 2020. Department University of Agriculture Faisalabad Newspaper Nawaiwaqt  Newspaper Posted Date 23 April 2020 Last Date 20 May 2020 Vacancies / Positions:- Get Jobs Notifications in Email (please confirm subscription in inbox)