Skip to main content

حکومت کاایک اور شعبے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

حکومت کاایک اور شعبے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے آٹا چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنے کے بعد ایک اور شعبے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کااعلان کیاہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔ پراپرٹی ڈیلرزپر عائد ٹیکس ختم کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی، وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقی کمیشن کی چیئرپرسن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مسابقتی کمیشن کی ازنو سر تشکیل کرکے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔مسابقتی کمیشن ماضی میں شخصیات کو تحفظ دیتا رہا۔مسابقتی کمیشن کارٹلزکےہاتھوں کھلونابنارہا.مسابقتی کمیشن کیخلاف 27 درخواستیں دائرہوچکی ہیں۔

Popular posts from this blog

How to make a paper Flower

how to make a homemade speakers from toilet paper

University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020

University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020 Jobs in University of Agriculture Faisalabad which is published in the Daily News Paper on Thursday, April 23, 2020. Interested candidates can apply before deadline University of Agriculture Faisalabad Jobs April 2020 (75 Posts) University of Agriculture Faisalabad has advertised posts for Medical Officer, Women Medical Officer, Deputy Treasurer, Assistant Professor, Lecturer, Professor, Associate Professor, Accounts Officer, Engineer. This ad is published in Nawaiwaqt on Thursday 23 April 2020. Last Date is Wednesday 20 May 2020. Department University of Agriculture Faisalabad Newspaper Nawaiwaqt  Newspaper Posted Date 23 April 2020 Last Date 20 May 2020 Vacancies / Positions:- Get Jobs Notifications in Email (please confirm subscription in inbox)