اس پیسے سے ڈاکٹروں کی کٹس کیوں نہیں خریدی جارہی؟‘‘ کورونا ٹائیگر فورس کی وردیاں دیکھ کر پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگام
اس پیسے سے ڈاکٹروں کی کٹس کیوں نہیں خریدی جارہی؟‘‘ کورونا ٹائیگر فورس کی وردیاں دیکھ کر پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگام

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ممکنہ کرفیو اور لوگوں کی دہلیز تک مدد پہنچانے کے لیے کوروناریلیف فنڈ کے قیام کے علاوہ کورونا ٹائیگر فورس کی تشکیل کا بھی اعلان کیا اور نوجوان اپنی رجسٹریشن بھی کروانےکے لیے پرجوش ہیں، اب اس فورس کی ممکنہ شرٹس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن پر صارفین طنز کررہے ہیں کہ شرٹس پر پیسہ لگانےکی بجائے ڈاکٹروں کی کٹس اور دیگر طبی آلات وغیرہ خریدے جاسکتے تھے۔
ٹوئٹر پر فیصل پاشا نامی صارف نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف حفاظتی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے پلاسٹک کے شاپر پہن کر کام کررہے رہیں اور فورس کے جوانوں کیلئے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے یونیفارم تیار کئے جارہے ہیں ! یہ ہیں ترجیحات