دنیا کورونا وائرس سے تنگ، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جارہے ہیں

رپورٹ کے مطابق اس وقت ناسا کے دو خلاءباز جیسیکا میئر اور اینڈریو مورگن خلاءمیں موجود ہیں۔ ان کے ساتھ ایک روسی خلاباز اولیگ سکریپوشکا بھی موجود ہے۔ اب تین مزید خلاءباز روانہ ہورہے ہیں اور یہ 9اپریل کو ان کے پاس پہنچیں گے۔ ان تینوں میں ایک امریکی خلاءباز کرس کیسڈی ہے جبکہ دو روسی ہیں جن کے نام آئیان ویگنر اور اناتولی ایونشین ہیں۔ ان تینوں خلاءبازوں نے گزشتہ مہینہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب واقع سٹار سٹی میں ٹریننگ لیتے ہوئے گزارا ہے اور قازقستان سے یہ لوگ خلاءکا سفر شروع کریں گے۔