Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

Corona Virus Ka Elaajh Nikal Aya

How to use Hand Sanitizer properly - Most Effective way to prevent COVID...

عشق میں ناکام کرونا وائرس کا شکار لڑکا لڑکی پر چھینک مار کر بھاگ گیا،افسوسناک خبر آگئی

عشق میں ناکام کرونا وائرس کا شکار لڑکا لڑکی پر چھینک مار کر بھاگ گیا،افسوسناک خبر آگئی نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں عشق میں ناکام کرونا وائرس کا شکارلڑکا لڑکی پر چھینک کر بھاگ گیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں عشق میں ناکام کرونا وائرس کا شکار لڑکا لڑکی پر چھینک مار کر بھاگ گیا ۔لڑکی کا رو رو کر برا حال ہو گیا ،جس کے بعد لڑکی نے پولیس میں رپورٹ کی ۔بھارتی پولیس نے لڑکے کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی ۔

عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی کراچی(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، دونوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے دعائوں کے لیے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے واپس آنے والے معروف پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ ان دونوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج رات موصول ہوگئی ہے۔ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے کوویڈ 19 کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہے، خدا کا شکر ہے۔اپنے ٹویٹ میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے باجود ہم مزید 10 روز آئسولیشن میں رہیں گے اور اس کے بعد اپنے گھر جائیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے کی جانے والی دعاو¿ں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سے کلیئر ہوجانے کے باجود ہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں گے

ٹرانسپورٹ بند صنعتی سرگرمیاں محدود، لاک ڈاؤن سے کراچی اور لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی

ٹرانسپورٹ بند صنعتی سرگرمیاں محدود، لاک ڈاؤن سے کراچی اور لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لاہور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے شہر کی فضا مزید بہتر ہوگئی ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دوسرے ہی روز 42 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کراچی کا نمبر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں 27 واں تھا۔ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ بند اور محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔کراچی میں نومبر 2019 میں ائیر کوالٹی انتہائی غیر صحتمند تھی اور فضا میں آلودگی کی شرح 227 تھی تاہم اب کراچی کی ائیر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل کی سطح پر آگئی ہے۔کراچی عام طور پر حساس لوگوں کیلئے غیرصحتمند کی سطح پر رہتا ہے اور کبھی کبھی ہر قسم کے لوگوں کیلئے بھی غیرصحتمند کی سطح پر چلا جاتا ہے۔ماہر ماحولیات کے مطابق لاہور کی ائیر کوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے اور لاہور دنیا بھر کے شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں 50 ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودگی کی شر...

کورونا وائرس، ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے وہ کام شروع کردیا کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

کورونا وائرس، ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے وہ کام شروع کردیا کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی لاہور(ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کے لیے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مزدوروں کے لیے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کردی اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی فیملیز کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔

دنیا کورونا وائرس سے تنگ، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جارہے ہیں

دنیا کورونا وائرس سے تنگ، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جارہے ہیں نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو کچھ عرصے کے لیے دنیا سے ہی جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ arstechnica.com کے مطابق یہ لوگ امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاءنورد ہیں جو دنیا کو خدا حافظ کہہ کر خلاءمیں جانے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔ ان تمام خلاءنوردوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صحت مند قرار پانے پر انہیں خلاءمیں جانے کی اجازت ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ناسا کے دو خلاءباز جیسیکا میئر اور اینڈریو مورگن خلاءمیں موجود ہیں۔ ان کے ساتھ ایک روسی خلاباز اولیگ سکریپوشکا بھی موجود ہے۔ اب تین مزید خلاءباز روانہ ہورہے ہیں اور یہ 9اپریل کو ان کے پاس پہنچیں گے۔ ان تینوں میں ایک امریکی خلاءباز کرس کیسڈی ہے جبکہ دو روسی ہیں جن کے نام آئیان ویگنر اور اناتولی ایونشین ہیں۔ ان تینوں خلاءبازوں نے گزشتہ مہینہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب واقع سٹار سٹی میں ٹریننگ لیتے ہوئے گزارا ہے اور قازقستان سے یہ لوگ خلاءکا سفر شروع کریں گے۔

"اب کسی کے ساتھ ویڈیو نہیں بناؤں گی" ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے توبہ کس نےکروائی؟ صندل خٹک سے بھی تعلق ختم...

"اب کسی کے ساتھ ویڈیو نہیں بناؤں گی" ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے توبہ کس نےکروائی؟ صندل خٹک سے بھی تعلق ختم... "اب کسی کے ساتھ ویڈیو نہیں بناؤں گی" ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے توبہ کس نےکروائی؟ صندل خٹک سے بھی تعلق ختم...

احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں کورونا کی علامات ہوں کیونکہ ۔ ۔ ۔ " سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں کورونا کی علامات ہوں کیونکہ ۔ ۔ ۔ " سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنےآنا شروع ہوگئے ہیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر ایک ہزار ہوچکی ہے ، ایسے میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ بعض لوگوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں کورونا کی علامات ہوں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ " جیسے کل کہا تھا کہ 90 فیصد کورونا متاثرین ایسے ہیں جن میں وہ علامات نہیں ہیں، درج ذیل ٹویٹ( نیچے دیئے گئےخیبرپختونخواہ کے وزیرصحت تیمور خان جھگڑا کے ٹوئیٹ)  میں بھی یہی بات ہے کہ کورونا سے جو پہلا شخص فوت ہوا، اس سے اس گاوں کے 39 افراد کو وائرس منتقل ہوا لیکن بظاہر علامات ان میں کسی میں بھی نہیں لہذا احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں یہ علامات ہوں"۔ یاد رہے کہ مردان میں مزید 39 کورونا کے مریض سامنے آگئے ہیں اور صوبائی زیرصحت تیمو ر خان جھگڑا نے بتایا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں جہاں کورونا کی پاکستان میں پہلی موت ہوئی تھی اور لاک ڈا...

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی،واپسی کیلئے مزید مہلت مل گئی

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی،واپسی کیلئے مزید مہلت مل گئی ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان ایئرلائن کو خصوصی رعائت دیتے ہوئے اٹھارہ مارچ تک پاکستانیوں کو واپس لے جانے کی کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق سی اے اے نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ میں پروازلانے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی حکومت کی رضامندی کے بعد اب پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ تک کی مہلت ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ یادرہے سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب سے واپس جانے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔دوسری جانب سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہی...