Skip to main content

کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے

کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے


ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کیسے ممکن ہے کہ موقع پرست کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیں کہ ایسے ننگ آدمیت کو غرض سے مطلب ہوتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ کورونا وائرس جیسی جان لیوا وباءکو بھی ہیکرز نے لوگوں کو نشانہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہیکرز ای میلز کے ذریعے لوگوں کو وائرس بھیج رہے ہیں۔ یہ ای میلز کورونا وائرس سے متعلق معلومات پر مبنی ہوتی ہیں لیکن درپردہ ان میں وائرس ہوتا ہے۔

Image result for hacker

یسے ہی کوئی صارف اس میل میں اٹیچمنٹ (Attachment)کے ذریعے بھیجی گئی ان معلومات پر کلک کرتا ہے، وائرس اس کے کمپیوٹریا فون کو ہیک کر لیتا ہے اور ہیکرز کو ان ڈیوائسز تک رسائی مل جاتی ہے۔ جاپان میں اس طریقے سے ہیکنگ کی کئی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ” ہیکرز ان وارداتوں میں لوگوں کے کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرکے ان کی ذاتی معلومات اور ڈیٹاچوری کررہے ہیں۔کورونا وائرس کا خوف دنیا بھر میں پایا جا رہا ہے اور ہیکرز اسی خوف کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں

Popular posts from this blog

how to make a homemade speakers from toilet paper

MIXING TOO MANY THINGS INTO SLIME SLIME SMOOTHIE MOST SATISFYING D...

How to make a paper Flower