Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2020

کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے

کرونا وائرس کا نام استعمال کر کے ہیکرز لوگوں کے کمپیوٹرز ہیک کرنے لگے ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کیسے ممکن ہے کہ موقع پرست کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیں کہ ایسے ننگ آدمیت کو غرض سے مطلب ہوتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ کورونا وائرس جیسی جان لیوا وباءکو بھی ہیکرز نے لوگوں کو نشانہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہیکرز ای میلز کے ذریعے لوگوں کو وائرس بھیج رہے ہیں۔ یہ ای میلز کورونا وائرس سے متعلق معلومات پر مبنی ہوتی ہیں لیکن درپردہ ان میں وائرس ہوتا ہے۔ یسے ہی کوئی صارف اس میل میں اٹیچمنٹ (Attachment)کے ذریعے بھیجی گئی ان معلومات پر کلک کرتا ہے، وائرس اس کے کمپیوٹریا فون کو ہیک کر لیتا ہے اور ہیکرز کو ان ڈیوائسز تک رسائی مل جاتی ہے۔ جاپان میں اس طریقے سے ہیکنگ کی کئی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ” ہیکرز ان وارداتوں میں لوگوں کے کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرکے ان کی ذاتی معلومات اور ڈیٹاچوری کررہے ہیں۔کورونا وائرس کا خوف دنیا بھر میں پایا جا رہا ہے اور ہیکرز اسی خوف کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں کرونا وائر س کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے دو کیسز جبکہ ملک بھر میں 3افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہناہے کہ آج شام پانچ بجے کراچی کے رہائشی ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ متاثرہ شخص ایران سے واپس آیا تھا ،مریض سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ مریض کو الگ قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے  واضح رہے کہ اس سے قبل شہر قائد اور اسلام آبادمیں بھی کرونا وائرس کا ایک ،ایک کیس سامنے آیا جن کا قرنطینہ سنٹر میں علاج جاری ہے ۔ ۔

22 سال تجربہ رکھنے والا انجینئر بے روزگار ہوا تو ہار ماننے کی بجائے بچوں کو پالنے کے لیے بریانی کی ریڑھی لگالی

22 سال تجربہ رکھنے والا انجینئر بے روزگار ہوا تو ہار ماننے کی بجائے بچوں کو پالنے کے لیے بریانی کی ریڑھی لگالی